قومی جونیئرو یوتھ اتھلیٹکس چیمپین شپ کا اسلام آباد میں آغاز 

21

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی یوتھ وجونئیر اتھلیٹکس چیمپین شپ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں میں شروع ہوگئی۔ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، واپڈا، ایئر فورس، نیوی، ریلوے، ایچ ای سی، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے تین سو سے زائد لڑکے اور لڑکیاں شرکت کررہے ہیں اور چیمپین شپ میں ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، لانگ جمپ، ہیمر تھرو، جیولن تھرو، شارٹ پٹ،ڈسکس تھرو، 100 میٹر دوڑ ، 200 میٹر دوڑ، 400 میٹر دوڑ، 800 میٹر دوڑ، 15 سر میٹر دوڑ اور 5 ہزار میٹر دوڑ، 4X100 میٹر ریلے، 4X400 میٹر ریلے، 100 رکاوٹی دوڑ، 110 میٹر رکاوٹی دوڑ اور 400 میٹر رکاوٹی دوڑ کے مقابلے ہونگے۔ چیمپیئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور اس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ