حیدر آباد، قاسم آباد آر او پلانٹ کے آپریٹروں کا 4 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کیخلاف احتجاج

35

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدر آباد کے تعلقہ قاسم آباد میں قائم آر او پلا نٹ کے آپریٹروں نے چار ما ہ کی تنخواہ نہ ملنے اور نوکریوں پر مستقل نہ کیے جانے کیخلاف بے نظیر بھٹو کی تصاویر اٹھائے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عبدالرحمن کورائی، لیاقت علی، راشد ملاح، ایاز شورو اور منظور بھٹو سمیت دیگر ملازمین نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی جانب سے شروع کیے گئے پانی منصوبے کے تحت قاسم آباد کے مختلف گوٹھوں میں آر او پلانٹ نصب کیے گئے تھے اور یہ منصوبہ پاک اوسیس کمپنی کو دیا گیا لیکن گزشتہ چار ماہ سے کمپنی نے بغیر کسی وجہ سے آر او پلانٹ کے آپریٹروں کی تنخواہ بند کردی ہیں جبکہ آر او پلانٹ پر مقرر ملازمین سے 12 گھنٹے ڈیوٹی لینے کے بجائے 24 گھنٹے ڈیوٹی لی جارہی ہے اور گزشتہ کئی سال سے مستقل نہیں کیا گیا ہے، ملازمین عارضی طور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ اور ارباب اختیار سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہماری تنخواہیں جاری کرکے نوکریوں پر مستقل کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ