معیشت کے فروغ میں تاجروں کا کلیدی کردار رہا ہے، طیب حسین

26

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) میئر حیدر آباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کے فروغ میں تاجروں کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے ،ریشم بازار جو کہ حیدر آباد کا مصروف ترین کاروباری مرکز ہے، جس کے دکاندار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہیں مطلوبہ بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا شہری اداروں کا فرض ہے۔ بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد نے ہمیشہ ان کی ضروریات کو مدنظر رکھا ہے۔ یہ بات انہوں نے انجمن دکانداران ریشم بازار کے صدر طارق شیخ کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے چار رکنی وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد میں انجمن دکانداران ریشم بازار کے سینئر نائب صدر عبدالقہار بندھانی، نائب صدر محمد وقار، چیئرمین پولیس کمیٹی عبدالحق شیخ اور چیئرمین بلدیہ کمیٹی فیصل میمن بھی شریک تھے۔ اس موقع پر انجمن کے عہدیداروں نے میئر حیدر آباد سید طیب حسین کو ریشم بازار کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا کہ وہ ماضی کی شاندار روایتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ میئر حیدر آباد سید طیب حسین نے ان کے مسائل کو ہمدردی سے سنا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت جاری کی، جس پر انجمن کے عہدیداران نے میئر سید طیب حسین کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.