برائیلر مرغی اور فارمی انڈوں کی اونچی اڑان،گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ 

46

لاہور(آئی این پی) اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان آگیا، برائیلر مرغی ،فارمی انڈوں اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔شہر میں پرچون سطح پر برائیلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ برائیلر گوشت مزید 10روپے اضافے سے 223روپے، زندہ برائیلر مرغی 7روپے اضافے سے 154روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 4روپے اضافے سے 106روپے فی درجن ہو گئی ۔
جیکب آباد، ایم این اے کا سابق امیدوار ٹریکٹر چوری کے مقدمے میں گرفتار
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ایم این اے کے سابق امیدوار منیر احمد پٹھان کو2016ء میں مولا داد تھانہ پردرج ٹریکڑ چوری کے مقدمے میں صدرپولیس نے گرفتارکرلیاہے جبکہ چند روزقبل منیر احمد پٹھان کو بھینس چور ی کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا جس میں وہ ضمانت پر آزادہوئے تھے۔ ورثا محمد سلیم پٹھان،شبیر پٹھان ،حسن پٹھان اوردیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹے مقدمات میں گرفتارکیاجارہاہے، آغا منیر پٹھان سیاسی اورسماجی رہنما ہیں اوروہ قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ بھی لے چکے ہیں، جھوٹے مقدمات درج کرکے ان کو گرفتارکرنا قابل مذمت ہے۔ مخالفین نے ہمار ی ذمین پر قبضہ کیاہواہے اور وہ ہمیں ڈرانے اوردھمکانے کے لیے پولیس کے ذریعے جھوٹے مقدمات قائم کررہے ہیں۔ جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ