واٹس ایپ پرشکایات ،28پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹس ایپ پر پولیس رویے کے خلاف شکایات پر مختلف پولیس اہلکاروں کے خلاف 28 مقدمات درج کیے گئے،15 اہلکاروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری جبکہ 6 اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کی سزا دی گئی۔ واٹس ایپ پر وصول ہونے والے 1ہزار 22 پیغامات میں سے 576 میں پولیس چیف کی تعریفیں کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ پر پولیس رویے کے خلاف شکایات پر ایکشن لے لیا گیا۔ واٹس ایپ پر پولیس کے خلاف شکایات کی شنوائی سے 28 مقدمات درج کرلیے گئے، ترجمان پولیس کے مطابق عوامی شکایت پر 4 پولیس اہلکار معطل اور 2 کا تبادلہ کردیا گیا ہے، واٹس ایپ پر موصول ہونے والی 22 شکایات جھوٹی نکلیں جن پر تحقیقات جاری ہیں،مزید شکایات پر 15 اہلکاروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 6 اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کی سزا دی گئی۔ترجمان نے بتایاکہ 138 پیغامات میں تجاویز اور 119 شکایات جرائم سے متعلق کی گئیں،واٹس ایپ پر پولیس کے خلاف 175 اور سول نیچرو کورٹس سے متعلق 14 شکایات کی گئیں، جرائم سے متعلق شکایات پر 20 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 11 شکایات رضا مندی سے حل کرلی گئیں،خیال رہے کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے واٹس ایپ سروس 13 اگست کو شروع کی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.