آل ملیر ڈاکٹر محمد طاہر بلوچ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سر اقبال فاؤنڈیشن کے تعاون سے ملیر محمڈن فٹبال کلب کے زیر اہتمام آل ملیر ڈاکٹر محمد طاہر بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز21اکتوبرسے کیا جارہا ہے جس میں ڈی ایف اے ملیر کی ٹاپ48ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اس ضمن میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ٹیموں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔ قبل ازیں ڈی ایم سی ملیر کے تعاون سے گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی اور لائٹس کی تنصیب کا کام آخری مراحل میں ہے جس سے شائقین فٹبال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر محمد طاہر بلوچ (مرحوم) کے والد محترم کے دست مبارک سے کرایا جائے گا جن کے ساتھ یوسی10ڈی ایم سی ملیر کے چیئرمین محمد اختر بلوچ، کیپٹن عزیز ، استاد لطیف ، شاہجہان بلوچ کے ساتھ ساتھ ڈی ایف اے ملیر کے چیئرمین فتح محمد بلوچ، جنرل سیکریٹری شاہد تاج اور دیگر مہمانان خاص شامل ہوں گے۔ سراقبال فاؤنڈیشن کے چیئرمین علی اقبال بلوچ نے کہا ہے کہ فٹبال کی ترقی و ترویج کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لاتے رہیں گے اور نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کی غرض سے ایسے ایونٹس کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے جو ہمارا اولین فرض اور ترجیح ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم شائقین فٹبال سمیت، فٹبال کے کھیل کے شعبہ سے وابستہ ایک ایک فرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ