کرکٹرناصر جمشید کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

72

لاہور(جسارت نیوز) پی ایس ایل کرپشن کیس میں کرکٹر ناصر جمشید کی دس سالہ سزاکی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے آزاد ایڈجوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ حامد فاروق کے سامنے ناصر جمشید کے وکیل علی رضا کبیر اور تفضل رضوی کی سربراہی میں پی سی بی لیگل ٹیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی چھ شقوں کی خلاف ورزی پر ناصر جمشید کو اگست میں دس سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ ناصر جمشید کے وکیل کا موقف ہے کہ کرکٹر پر لگاے گئے تمام الزامات میں کوئی صداقت نہیں، ناصر جمشید نے پی ایس ایل میں شرکت کی اور نہ ہی انہوں نے شرجیل خان یا کسی اور کرکٹر سے رابطہ کیا۔دوسری جانب پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید اس سارے معاملے کا اہم کردار ہے۔ اس نے کرکٹرز کو ایسا کرنے پر اکسایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ