شہر کے مسائل پر تعمیر کراچی کانفرنس 26 اکتوبر کو ہوگی، انتخاب سوری

39

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس نیٹ ور ک نے 26اکتوبرکو تعمیرکراچی کانفرنس منعقد کرنے کااعلان کردیا۔ ہیو من رائٹس نیٹ ورک کا اہم اجلاس انتخاب عالم سوری کی صدارت میں منعقد ہوا۔مہمان خصوصی اجلاس سیف الدین ایڈووکیٹ تھے ۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل شہزاد مظہر ،گل بھائی ،خالد اختر،نفیس احمد عابد سہگل ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ 26اکتوبر بروزجمعہ کو 4بجے شام ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت اور محبان وطن کے اشتراک سے کراچی پریس کلب میں تعمیرکراچی کانفرنس منعقد کی جائے گی ،جس میں شہر کے مسائل صفائی،پانی،امن وامان، اسٹریٹ کرائمز ، قومی شناختی کارڈز بنگالی کمیونٹی ، لاپتا افراداورمہنگا ئی سمیت دیگر درپیش مسائل کواجاگرکیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ