وزیرتعلیم سندھ نےاپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرادیا

148

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا اور کہا کہ بہتری کی شروعات اپنےآپ سےاپنےگھرسےہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے اسمبلی میں اعلان پرعمل کر دکھایا اور اپنی بیٹی سمیت 2 بھتیجیوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروادیا۔ سردارشاہ کی بیٹی کا گورنمنٹ گرلز میراں اسکول میں داخلہ ہوا، 9سال کی بیٹی چوتھی جماعت کی طالبہ ہے۔

خیال سردارشاہ نے اپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرانے کا اعلان کیا تھا جبکہ رکن سندھ اسمبلی باری پتافی نے بھی ایسا ہی اعلان کرچکے ہیں۔

یاد رہے 29 ستمبر کو وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں تعلیم دلواؤں گا،بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانا ہوگا۔

سردارشاہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام کو سیاسی مصلحتوں سے ہٹ کر اون کرنا ہوگا محکمہ تعلیم کوجادوکی چھڑی سےٹھیک کرنا بس میں نہیں ، تعلیم کو بہتر کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.