وزیراعظم سے ملاقات میں تاجر برداری کے مسائل پر بات کرونگا ،منیر 

46

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)میں برسر اقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں،راتوں رات گند صاف نہیں ہوسکتی اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت کو وقت دیں کیونکہ عمران خان کی قیادت میں دنیا کی عظیم قوت بننے جارہا ہے، مجھے وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ13اکتوبر کواسلام آباد، بنی گالہ میں بلایا ہے اور میں اس ملاقات میں پاکستان کی تجارت وصنعت کی بہتری ،ایکسپورٹرز کے ریفنڈز کے لیے بھرپور انداز میں بات کروں گا، وزیراعظم عمران خان ملک کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں،راتوں رات گند صاف نہیں ہوسکتی اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت کو وقت دیں کیونکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان دنیا کی عظیم قوت بننے جارہا ہے،مجھے وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ13اکتوبر کو بنی گالا اسلام آباد میں بلایا ہے اور میں اس ملاقات میں پاکستان کی تجارت وصنعت کی بہتری ،ایکسپورٹرز کے ریفنڈز کے لیے بھرپور انداز میں بات کروں گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب معروف سرمایہ کار اور پاکستان بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ عقیل کریم ڈھیڈھی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر عقیل کریم ڈھیڈھی کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالرحیم جانو،یحییٰ پولانی،بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار،خالدتواب،رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247سے تحریک انصاف کے امیدوارآفتاب صدیقی ،غلام فاروق نے بھی خطاب کیا جبکہ زبیرطفیل،گلزار فیروز، سینیٹر عبدالحسیب خان،سردار یاسین ملک،احمدچنائے،مہتاب چاؤلہ، مظہر اے ناصر،حنیف گوہر، عامر اقبال ، دانش خان،ولی محمد، حنا منصب خان،اشف مایا،فرحان الرحمان،زکریا عثمان، ناصر حیات مگوں،میاں زاہد حسین اور دیگر بزنس مین بھی شریک تھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مفاد میں مشترکہ کام کرنے سے ملکی معیشت کو ہی فائدہ پہنچے گا،ہم2016 میں واپس آگئے ہیں کیونکہ ہمارے بچھڑے دوست ہم سے غیرمشروط طور پر آن ملے ہیں،ہم فیڈریشن الیکشن میں اس سال بھی بھرپور انداز میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایف پی سی سی آئی میں بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں بہترین امیدواروں کو نامزد کریں گے اور اس سلسلے میں 15 اکتوبر کو لاہور میں یو بی جی کی سینٹر کورکمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں امیدواروں کی نامزدگی کا فیصلہ ہو گا، فیڈریشن میں ہمارا کسی کے ساتھ جائیداد کا نہیں بلکہ صرف سیٹوں کا جھگڑا ہے، ہم تمام گروپوں کے ساتھ مشاورت سے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن چندتماشائی ہیں جو فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں۔فیڈریشن چیمبر کے سابق سینئرنائب صدر عبدالرحیم جانو نے کہا کہ کراچی چیمبر میں الیکشن میں حصہ لینے والے پیٹریاٹ گروپ نے عقیل کریم ڈھیڈھی اور ایس ایم منیر کو ملا دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ