پورٹ قاسم پرنولاکھ ٹن کوئلے کی ستمبر میں ہینڈلنگ ہو ئی

32

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پورٹ قاسم اتھارٹی اور کول درآمدگان نے پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کی ریکارڈ نولاکھ ٹن کوئلے کی ستمبر میں بہتر طریقے سے ہینڈلنگ کو سراہا ہے جو اب تک ٹرمینل کا بلند ترین حجم ہے۔پاکستان میں کول امپورٹرز کے مسائل کے تدارک کے حل کے لیے بلائے گئے ایک اجلاس میں چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی اسد رفیع چندنا کو امپورٹرز نے بتایا گیا کہ پی آئی بی ٹی کی پیشہ ورانہ مہارت، معیار ، انتظامی امور اور ٹرمینل پر کارگو ہینڈلنگ کے طریقہ کار قابل ستائش ہیں۔ ٹرمینل پر کارگو ہینڈلنگ میں انہیں کوئی دشواری نہیں ہے۔ تاہم، ذخیرے کی کم گنجائش ایک مسئلہ ہے اور اس کو دور کرنے کے لیے ذخیرے کی گنجائش میں فوری اضافہ کیا جائے اور مزید 5 لاکھ ٹن سے 6 لاکھ ٹن کول اسٹوریج بڑھائی جائے جیسا کہ ماضی میں تھا۔ کے پی ٹی پر کوئلے کے حوالے سے ماحول کو درپیش خطرات کے ضمن میں کئی مقدمات عدالت میں تھے جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے عام طریقہ کار سے کوئلے کی ہینڈلنگ کے آپریشنز کو جدید میکنائزڈ کول ٹرمینل میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پی آئی بی ٹی جو سندھ انوائرمنٹ پراٹیکشن ایجنسی سے بھی سرٹیفائڈ ہے واحد ٹرمینل ہے جو کوئلے کی ہینڈلنگ میں عالمی معیار کے مطابق سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے امور اور ٹیرف بھی پی کیو اے مقرر کرتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.