گاڑیوں کی فروخت میں 4فیصد کمی ریکارڈ کی گئی 

53

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 4فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن اورانڈسٹری کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر 2018 تک مختلف گاڑیوں کی فروخت میں تقریبا 4فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اس عرصہ میں کاروں کی فروخت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت کا حجم 26ہزار650یونٹ ریکارڈ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ