تیارملبوسات کی برآمدات میں اضافہ

44

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اگست 2018 کے دوران ملک سے تیارملبوسات کی برآمدات میں 8.85فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے دوسرے مہینہ میں پاکستان نے تیارملبوسات کی برآمدات سے 224.2ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.85 فیصد زیادہ ہے، اگست 2017 کے دوران پاکستان کوتیارملبوسات کی برآمدات سے 205.98ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ