پنجاب میں 3لاکھ 12 ہزار 249بچے غذائی قلت کا شکار

26

راولپنڈی (بی این پی )محکمہ صحت کے زیر اہتمام یکم سے 6 اکتوبر تک ہفتہ غذائیت کے دوران پنجاب بھر میں 7 کروڑ 50 ہزار نومولود بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کی اسکریننگ کی گئی۔ 80 لاکھ 55 ہزار 263 بچوں کا معائنہ کیا گیا۔ جس میں سے 3 لاکھ 12 ہزار 249 بچے غذائی قلت کا شکار پائے گئے۔ پنجاب بھر میں ملکی تاریخ کی منفرد اور بڑی مہم چلائی گئی۔ اتنی بڑی تعداد میں بچوں اور ماؤں میں غذائی قلت لمحہ فکر ہے۔ 6 سے 24 ماہ کے ساڑھے 27 لاکھ بچوں کو گھر گھر جاکر ملٹی وٹامن ساشے اور زنک شربت فراہم کیا گیا۔ 1 لاکھ 9 ہزار 107 خواتین غذائی قلت کا شکار پائی گئیں۔بچوں کے لیے ماں کے دودھ سے بہتر کوئی اور خوراک نہیں ہوسکتی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ