نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران کی فوری کارروائی

29

اسلام آباد (آئی این پی )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران کی فوری کارروائی ،گمشدہ بٹوہ اور نقدی کی برآمدگی اور حوالگی۔تفصیلات کے مطابق روڈ یوزر بنام محمد اکرام نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے نوٹ کروایا کہ لاہور کی جانب سفر کرتے ہوئے اس کا بٹوہ ہائی ایس وین میں رہ گیاہے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ ایریا کی تمام پیٹرولنگ موبائلز کو چیکنگ کی بابت احکامات جاری کر دیے گئے ۔ بیٹ 07 کے افسران سب انسپکٹر شاد ایاز اور سب انسپکٹر محمد اظہربھٹی نے دورانِ چیکنگ مذکورہ ہائی ایس وین کو روک لیا جس پر ڈرائیونے تلاشی کے بعد بتایا کہ مطلوبہ بٹوہ مع نقدی کل مالیت 580010/- روپے گاڑی میں موجود ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران نے مطلوبہ سامان کو تحویل میں لینے کے بعد محمد اکرام کے حوالے کر دیا جس نے موٹروے پولیس کے افسران کی فوری کارروائی کو سراہا ۔ ڈی آئی جی مموٹروے پولیس این فائیون نارتھ ذو ن محمد اشفاق خان نے افسران کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ افسران اسی طرح اپنی ڈیوٹی الرٹ اور احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں تاکہ عوام کی بروقت مددکو یقینی بنایاجاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ