غزہ کی سمندری ناکا بندی توڑنے کی کوشش میں 29 فلسطینی شہری زخمی

41

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ کی شمالی سرحد پربحری ناکا بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے29 شہری زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں 29 فلسطینی زخمی ہو ئے، جب کہ 11 فلسطینیوں کو گولیاں لگیں۔ واضح رہے کہ غزہ کے عوام گزشتہ کئی ہفتوں سے علاقے کی بحری ناکابندی توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ