وزیراعظم نااہلی کیس :درخواست پرسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

66

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر نظرثانی کی اپیل کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔3 رکنی بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سماعت کی۔ درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے موقف اپنایا کہ اس مقدمے میں ٹرسٹ سے متعلق قانون نظر انداز کیا گیا ہے، عدالت آرٹیکل 1710 کی تشریح نہیں کر سکتی۔ عدالت نے نیازی ٹرسٹ سے صرف نظر کیا، عمران خان کا پورا کیس بینیفیشل اونر اور ٹرسٹی کے گرد
گھومتا ہے، عمران خان 40سال تک جرم کرتے رہے اور بعد میں ایمنسٹی کے ذریعے دھل گئے، جرم تو جرم ہوتا ہے جوختم نہیں ہوتا۔اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیس کے لیے الگ معیار تھااور عمران خان کے کیس میں الگ معیار ۔عمران خان نے اہلیہ کے اثاثے ظاہر نہیں کیے تھے ، اس چیز کو نظر انداز کیا۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ آپ کی پٹیشن اس حوالے سے تھی ہی نہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت عظمیٰ کا تمام کیس میں ایک ہی نظریہ ہونا ضروری ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک ہی نوعیت کے کیسز میں مختلف نقطہ نظر ہو۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس فیصلے کے وقت وفاقی حکومت مسلم لیگ ن کی تھی، اس میں ہم نے عوامی عہدے کے نقطے پر بھی غور کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ