مغربی میڈیا سی پیک سے متعلق جانبدارانہ خبریں دے رہا ہے، فواد چودھری

45

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق مغربی میڈیا جانبدارانہ خبریں دے رہا ہے، موجودہ حکومت اس اہم منصوبے کو مزید وسعت دے گی،اس کو کامیاب بنا کر دکھائیں گے، ففتھ جنریشن وار میڈیا کے محاذ پر لڑی جارہی ہے، ریاستی میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کرینگے۔جمعہ کو پی ٹی وی اکیڈمی، پی ٹی وی ہوم، ریڈیو اکیڈمی، ریڈیو دوستی چینل کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کے چینلز کو مرحلہ وار ایچ ڈی کیا جائے گا، پی ٹی وی اور ریڈیو اکیڈمی کو ضم کر کے اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی بنائی جائے گی، پی ٹی وی ریاستی میڈیا کے سر کا تاج ہے، پی ٹی وی ترقی کرے گا تو ریاستی میڈیا ترقی کریگا، ریاستی میڈیا عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت
تشخص کو اجاگر کرنے میں بہتر انداز میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ماضی میں سیاسی مداخلت سے پی ٹی وی کو نقصان پہنچایا گیا، ہمپی ٹی وی کے عہد رفتہ کی عظمت کو بحال کریں گے۔ وفاقی وزیر نے ریڈیو اکیڈمی اور چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے اشتراک سے قائم دوستی ریڈیو کا بھی دورہ کیا۔ چودھری فواد حسین نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر مشکل پر پورا اتری ہے، چین کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی پر فخر ہے۔ سی پیک کو مزید وسعت دیں گے، اس میں کسی صورت کمی نہیں ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ