منبر و محراب کا تقدس کسی کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، مولانا فضل الرحمٰن

56

اسلام آباد( آن لائن )جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کہ آج دینی طبقے کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور منبر و محراب کا تقدس کسی کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،عصری تعلیم کے ساتھ بچوں کو دین کے بنیادی احکام سے آگاہی بھی ضروری ہے ۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے جمعہ کے روز مہتمم مولانا ضیا اللہ دیوبندی کی دعوت پر دارالعلوم اسلام آباد کا دورہ کیا ۔اس موقع پر مہتمم دارالعلوم اسلام آباد ضیا اللہ دیوبندی کے علاوہ ناظم مدرسہ مولانا عبدالرشید خطیب جامع مسجد مولانا کفایت اللہ، اور عتیق الرحمن اعوان بھی موجود تھے ۔ مولانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میڈیا میں دینی طبقے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اور توہین رسالت ، توہین رسول جیسے پروگرامز نشر کیے جاتے ہیں۔ ہمیں ہمارا مذہب کسی کی بھی توہین کی اجازت نہیں
دیتا ۔ کافر تو جو مرضی کہتا پھرے ۔ بیگم کلثوم نواز کی تعزیت کے حوالے سے سوال کے جواب پر مولانا کا کہنا تھا کہ جمعرات کو نوازشریف سے آدھ گھنٹہ ملاقات ہوئی جس میں مولانا طارق جمیل بھی ساتھ تھے۔ انہوں نے مدرسے کی انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ مدارس کے نصاب میں عصری تعلیم بھی شامل کریں تاکہ وقت کے ساتھ چل سکیں۔ اور اسکول کے بچوں میں شام کو مدرسے کی تعلیم کی طرف راغب کرنے کی بھی پالیسی بنائی جائے۔ مولانانے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے کیے گئے وعدے مدینے کی ریاست پر عمل کرے اور مساجد اور مدارس کا تحفظ یقینی بنائے۔انہوں نے مدرسے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ