سندھ حکومت کا سرکاری ملازمتوں کیلیے عمر کی اہلیت میں 15 سال کا اضافہ

84

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی اہلیت میں 15 سال کا اضافہ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے کوشاں نوجوانوں کی عمر کی اہلیت میں اضافہ کردیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کو عمر میں 15
سال کی چھوٹ ہوگی۔عمر کی اہلیت میں اضافہ وزیراعلی سندھ کی منظوری سے کیا گیا جب کہ اس سہولت کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور بعض مخصوص اداروں پر لاگو نہیں ہوگا۔ جبکہ ہی سہولت یکم جولائی 2018سے یکم جون 2018تک ہوگی ۔سندھ کے سرکاری محکموں میں بھرتی کے لئے عمر کی حد 18 سے 28سال تک تھی، جو اس رعایت کے بعد43سال تک ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.