نااہلی کیس :نواز شریف کواپیل کا حق نہ دینے پردرخواستیں سماعت کیلیے مقرر

128

لاہور(نمائندہ جسارت ) ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاناما کیس میں نااہلی کے بعد اپیل کا حق نہ دینے کے خلاف متفرق درخواست پر کیس 17 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ۔ انٹراکورٹ اپیل ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس فکس نہیں ہے آپ کی یہ درخواست کیسے سن سکتے ہیں۔ ہم نے کیس میں ابھی تک نوٹس نہیں کیے۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایک سال سے پیشیاں ہو رہی ہیں، مین کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ اپیل کنندا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو آرٹیکل 184(3) کے تحت اپیل کا حق نہیں دیا گیا۔ آرٹیکل 184(3) اسلامی قوانین سے متصادم ہے۔ نواز شریف کو اپیل کا حق ملنا چاہیے۔ اپیل کا حق ہر شخص کا قانونی اور آئینی حق ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ اور نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.