ویٹرنز ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

71

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین پی وی سی اے فواد اعجاز خان کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہو اجس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پر 50 اوورز کے ورلڈ کپ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے اور پروگرام کو حتمی شکل دی گئی، ویٹر نز ورلڈ کرکٹ کپ 21 نومبر تا 5 دسمبر آسٹریلیا میں منعقد ہوگا،جس میں پاکستان ویٹرنز ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ، سری لنکا، کینیڈا اور ویلز سمیت 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور ہر ٹیم7,7 میچز کھیلے گی، 4 ٹیمیں کوالیفائی کرنے کے بعد سیمی فائنل کھیلیں گی جس کے بعد گرینڈ فائنل کھیلا جائے گا۔
، اس سلسلے میں فواد اعجاز خان نے 19 رکنی ا سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹ اعجاز احمد کپتان، غلام علی نائب کپتان، سی ای او پی وی سی اے نواب عاشق حسین قریشی مینجر، سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ اسسٹنٹ مینجر جبکہ کبیر خان کوچ ہوں گے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں ہد انور، غفار کاظمی، دستگیر بٹ، بابر الطاف بٹ، ملک عامر توصیف، جاوید حفیظ، امتیاز تارڑ، جعفر قریشی، عاصم جاہ، صغیر عباس، آصف حیات، ساجد علی، مظہر حسین، ظفر علی شامل ہیں،ٹیم مینجر نواب عاشق حسین قریشی نے کہاکہ دورے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 21 نومبر کو اولڈ کنگز اوول میں کھیلے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ