پولیس کی شہر بھر میں کارروائیاں، 38 ملزمان گرفتار

35

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کی شہر میں کارروائیاں ، 38 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں خاتون ملزمہ بھی شامل ہے ، تفصیلات کے مطابق گزری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوٹی پارلر میں چوری کرنے والی خاتون کنیز فاطمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی۔ ملزمہ ڈیفنس میں واقع بیوٹی پارلر سے رقم چوری کرکے فرار ہورہی تھی کہ پولیس نے بروقت اطلاع پر ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ زمان ٹاؤن پولیس نے چکرا گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم عثمان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شاہ زیب اور جہانزیب کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان طارق، ذیشان ، سعید ، ریاض، عامر ، غفور اور سرفراز کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم عرفان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، پیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان بلال احمد، نور محمد اور شمشیر علی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا ، جیکسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عارف اور احسان اللہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔، بریگیڈ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم ارشد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ، ڈیفنس پولیس نے دو ملزمان طاہر اور نیاز خان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سیا اسلحہ برآمد کرلیا، بریگیڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 جواریوں کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے قمار بازی کا سامان اور داؤ پر لگی ہوئی رقم برآمد کرلی ، عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان بشیر احمد اور اویس کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ڈیفنس پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز طاہر اور نیاز خان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔کورنگی پولیس نے دو کرمنلزجلال اور فیضان کو گرفتار کر کے اسلحہ،اور عوامی کالونی سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔مدینہ کالونی پولیس نے ملزم اسحاق علی کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ادھر سکھن پولیس نے ہیروئن کے نشے کے عادی 20 افراد کو حراست میں لے لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ