ڈاکٹرعاصم کرپشن ریفرنس،گواہ کوتیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم

66

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم ودیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت، عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہ کوتیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جبکہ ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ نواز شریف مقدمات کا سامنا کرنے آرہے ہیں، اچھی بات ہے سیاست میں کبھی ریل کبھی جیل تو چلتا رہتا ہے، کراچی احتساب عدالت میں
ڈاکٹرعاصم ودیگر کے خلاف 462ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر شریک ملزمان پیش ہوئے ،عدالت میں نیب کی جانب سے گواہ شعیب سلیم کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہ کوتیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک کیلیے ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ اگرنواز شریف بغیر انتشارکے گرفتاری دے دیں گے تو ان کا ووٹ بینک مضبوط ہوگا، سندھ میں پیپلزپارٹی کومضبوط دیکھ رہا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی اب سندھ میں حکومت نہیں ہے،ایم کیو ایم کی جانب سے غلط الزام لگایا جارہاہے کہ ان کی مہم روکی جا رہی ہے۔ مذہبی جماعت کے رہنما نے ہائر ایجوکیشن کمیشن چیئرمین شپ کو چیلنج کیا ہے، میں بطور چیئرمین ہائر ایجوکشن کمیشن سہولیات نہیں لے رہا، میری جگہ ان مذہبی رہنما کوچیئرمین ہائر ایجوکشن کمیشن بنا دیا جائے۔
ڈاکٹر عاصم/سماعت

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.