حزب اللہ بیرون ملک کارروائیاں ترک کر دے‘ امریکی وزیر خارجہ

174
بیروت: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن منہ لٹکائے لبنانی صدر میشال عون کا انتظار کر رہے ہیں‘ چھوٹی تصویر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی ہے
بیروت: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن منہ لٹکائے لبنانی صدر میشال عون کا انتظار کر رہے ہیں‘ چھوٹی تصویر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی ہے

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ لبنانی جنگجو گروہ حزب اللہ کو بیرون ممالک کارروائیاں ترک کرنی ہوں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریکس ٹلرسن مشرق وسطیٰ کے دورے کے سلسلے میں اردن سے بیروت پہنچے، جہاں مختصر قیام کے دوران انہوں نے صدر میشال عون اور وزیراعظم سعد حریری سے ملاقات کی۔ بعد ازاں وہ ترکی روانہ ہوگئے، جہاں 2روزہ دورے کے دوران وہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک ہم منصب سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔