ایشز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہو گا

110
برسبین: آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ اور انگلش کپتان ایون مورگن ایشز ٹرافی تھامے پوز دے رہے ہیں
برسبین: آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ اور انگلش کپتان ایون مورگن ایشز ٹرافی تھامے پوز دے رہے ہیں

برسبین (جسارت نیوز)سٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے برسبین میں شروع ہو گا، انگلش ٹیم سیریز میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا 2 سے 6 دسمبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گی، ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا الیون اور انگلینڈ الیون کے درمیان 2 روزہ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔