وز?راعظم آج ?راچ? پ?نچ?? گ?

225

کراچی: وزیراعظم پاکستان ایک روزہ دورے پر صبح گیارہ بجے کراچی پہنچ رہے ہیں، نواز شریف کراچی میں تاجروں سے ملاقات اور حب میں آئل ریفائنری کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم کی کراچی آمد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔وزیراعظم سے گورنراور وزیراعلیٰ سندھ ملاقات کریں گے اورتوقع ہے کہ وزیراعظم امن وامان کی صورتحال پراہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم حب میں بننے والی نئی آئل ریفائنری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے ۔ وزیراعظم کراچی میں مختلف بزنس کمیونٹی کے ممبران اور ایف پی سی سی آئی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے