ب?ارت ?? پا?ستان? سرحدم?? ?ارروائ? ?? د?م??

194

بھارت نے پاکستانی سرحد کے اندر کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ برمامیں بھارتی فوج کا ایکشن ان سب کے لیے ایک پیغام ہے جہاں بھارت مخالف نظریات والے لوگ بستے ہیں۔

بھارتی وزیر اطلاعات راجیہ وردھن سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت جب اور جہاں چاہے گا کارروائی کرے گا۔

میڈیا سےبات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے برما کی سرحد میں گھس کر دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے تباہ کیے اور اس کارروائی کی اجازت وزیراعظم نریندر مودی نے دی تھی۔

راجیہ وردھن سنگھ نے کہا کہ برما میں کارروائی پاکستان سمیت ان تمام ممالک کے لیے ہے جہاں بھارت مخالف نظریات والے لوگ رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت جہاں چاہے گا شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔