اقوام متحد? برما م?? جار? مسلمانو? ?? قتل عام ?ا فور? نو?س ل?،جماعت اسلام?

253

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ برما میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایسا کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ برما میں جاری روہنگیاں کے مسلمانوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لیتےہوئے مسلمانوں کے قتل عام کی روک تھام کے لئے فوری بندوبست کرے۔

JI-2

 حافظ نعیم الرحمن کا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا روہنگیا میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموشی اختیار کرنا نہایت افسوس ناک بات ہے۔

 جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ریلی میں بڑی تعداد میں کراچی کے شہریوں نے شرکت کی اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ بھائی چارگی کا اظہار کیا۔

 ریلی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور محمد حسین محنتی سمیت جماعت اسلامی کے دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔