دنیا بھر میں بوئنگ 737 کی پروازیں معطل

102

واشنگٹن: دنیا بھر میں بوئنگ 737 میکس 8طیاروں کی پروازیں معطل کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس 8طیارے کو خطرناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں سوار تمام 157 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حادثے کے پیش نظر دنیا بھر میں بوئنگ 737 میکس 8طیاروں کی پروازیں معطل کر دی گئیں ہیں۔

جن ممالک میں پروازیں معطل ہوئی ہیں ان میں امریکہ،لبنان،ویتنام،اومان،کینیا،اسٹریلیا،ہانگ کانگ،متحدہ عرب امارات،پولینڈ،ترکی ،جنوبی کوریا،ملائیشیا،روس ،جنوبی کوریا، مکائو شامل ہیں جبکہ  فجی،بھارت نیوزی لینڈ،فرانس ،برطانیہ ،جرمنی ، نیدرلینڈ ،بیلجئم اور اسٹریا پہلے ہی اپنے ملک میں ان طیاروں کو گرائونڈ کرچکے ہیں۔

درسری جانب ان ممالک نے  بوئنگ 737میکس 8کے لیے اپنے ملک کی فضائی حدود بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔