‘امریکانےایف16سےمتعلق کوئی رابطہ نہیں کیا’

123

اسلام آباد: امریکہ نے F-16 کے استعمال کے  حوالہ سے پاکستان سے کوئی سوال نہیں کیا اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں بتایا ہے کہ  پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ معاہدہ  پاکستان کو  F-16 اپنے دفاع کے لئے  استعمال کرنے سے نہیں روکتا۔ جب کہ پاکستان کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ  اس  نے   27فروری کو بھارت کے خلاف  F-16  استعمال نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے F-16 اپنے دفاع کے لئے  خریدے ہیں اور کوئی بھی بیرونی جارحیت ہوتی ہے توپاکستان اپنے دفاع میں F-16   استعمال کر سکتا   ہے ۔

ذرائع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ امریکہ نے اس حوالہ سے کوئی تحفظات کا اظہار بھی نہیں کیا اور نہ ہی کوئی سوال اٹھایا ہے۔