نکولس اینیلکا نے ورلڈ بال اسٹارز کیلیے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

264

 

کراچی (سید وزیر علی قادری)دْنیائے فٹ کی اہم خبر، 90 ملین ڈالر کھلاڑی نکولس اینیلکا ورلڈ ساکر اسٹارز ٹور کا حصہ ہوں گے۔ وہ پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو پروان چڑھانے اسلام آباد آرہے ہیں۔پیرس سینٹ جرمن کے سابق پلئیر، لیورپول، چیلسیا، مین سٹی اور فرینچ انٹرنیشنل تالیسمین کے رْکن نکولس اینیلکا کا نام ورلڈ فٹ بال اسٹارز میں شامل کر لیا گیا۔ وہ5 مارچ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو دوبارہ زندہ کرنے اور پروان چڑھانے کے لئے نکولس اینیلکا کو ورلڈ فٹ بال اسٹارز میں شامل کرنے کا فیصلہ ٹچ سکئی گروپ نے وقت کی اہم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ۔ نکولس کی پاکستان آمد لاہور اور کراچی میں کاکا، فیگو اور ایکون کی شاندار تقریب رونمائی کے سلسلے کی ایک کڑی ہوگی۔ اینیلکا نے ورلڈ فٹ بال ستارے کے ساتھ ایک اسٹریٹجک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اینیلکا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نئے صدر سید اشفاق شاہ سے ملاقات کریں گے اور فٹ بال کی ترویج کے20 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے کام شروع کریں گے۔ پاکستان میں فٹ بال کے لاکھوں شائقین کے خوابوں کو حقیقت کا روپ ملنے میں اب زیادہ دیر نہیں۔ جب وہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان کی سرزمین پر آکر نہ صرف نمائشی میچ کھیلتا دیکھیں گے بلکہ فٹ بال کو ایک نئی زندگی ملے گی جس سے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ٹھوس نتائج حاصل ہوں گے۔اینیلکا کا ماہرانہ تجربہ اْن کے جارحانہ کوچنگ اسٹائل پر مبنی ہے، اپنی یہ خدمات وہ حال ہی میں فرانس لیگ ون میں لٹل او ایس سی یوتھ کو پیش کر چْکے ہیں۔ یہ دورہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے لیے تکنیکی تفہیم بڑھانے میں مدد کے لئے ٹچ سکئی گروپ ۔ ورلڈ ساکر اسٹارز کی پارٹنرشپ سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔نیکولس اینیلکا نے کہا کہ ‘‘میری شرکت سے پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور اسلام قبول کرنے کے بعد میرا پاکستان کے ساتھ خاص تعلق ہے میرا ورلڈ فٹ بال اسٹار ٹور کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے۔