مفروراوراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے 5نومبرسے 7روزہ مہم چلانے کاحکم

31

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے5 نومبر سے 7 روزہ خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے یومیہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کاحکم دیاہے۔آئی جی نے تمام ایس ایس پیز اور دیگر افسران کو بھی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مہم کے دوران بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعامات دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ