لیثرر لیگس انٹرکلب چمپئن شپ میں قادری اسپورٹس کے طحہ گوہر کی شاندار ہیٹرک

84

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیثرر لیگس کے دوسرے لیگ راؤنڈ میں 7میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ لیثرر لیگس کے زیر اہتمام سکسٹین اسٹار گراؤنڈکی سرسبز فیلڈ پر انٹرکلبس چمپئن شپ کے دوسرے لیگ راؤنڈ میں 7میچوں کے فیصلے ہوگئے جبکہ ایک مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔ رئیل اسٹار‘ نارتھ ایف سی‘معمار اسپورٹس‘تاج سینٹراور بلیک فورٹس کا سفر ختم ۔ریاض احمد، ایریا منیجر کراچی کے مطابق ایونٹ میں 24ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں 3,3کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح کو 7ہزار اور رنر اپ کو 3ہزار جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ ٹاپ اسکورر اور بیسٹ گول کیپر کو ایک ایک ہزار روپے کا کیش پرائز ملے گا۔ گروپ ’اے‘ میں فینکس ایف سی نے پارک ویو کو 4-1کی کاری ضرب لگائی۔ طحہ محمود اور اسمٰعیل قیوم نے فاتح ٹیم کیلئے 2,2بار گیند کونشانہ پر پھینکا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ