این ایچ اے کاقبضہ مافیا کیخلاف آپریشن‘ ترنول کے اربوں روپے کی زمین واگزار

41

اسلام آباد(آن لائن)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے وفاقی دارلحکومت کے نواحی علاقہ اور این 5پر ترنول کے ارد گرد اربوں روپے کی زمین پر جاری قبضہ واگزار کرالیاہے، زمین پر قبضہ مافیا نے ہوٹل، پیٹرول پمپ،کمرشل مارکیٹس اورپلازے تعمیر کرالیے تھے۔ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم وزیر مواصلات مراد سعید نے دیا۔ قبضہ مافیا سے حاصل کی گئی زمین کا جائزہ بھی مراد سعیدنے خود لیا تھا۔ این 5پشاور سے کراچی کے مابین شاہراہ کو کہتے ہیں اور اس کے ارد گرد اربوں مالیت کی زمین پر سیاستدانوں اور ان
کے ورکروں نے قبضہ کررکھا ہے۔ مراد سعید نے گزشتہ روز ہکلا ڈی آئی خان روڈ تعمیر کاجائزہ لیا اور این ایچ اے حکام کو یہ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ وزیر موصوف نے سی پیک کے روڈ کے ارد گرد شجر کاری مہم کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ