غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ: نیپرا، این ٹی ڈی سی سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری

44

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے ملک بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس میں نیپرا اور این ٹی ڈی سی سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ہے اورکہاہے کہ ملک میں توانائی بحران کے پیش نظرلوڈشیڈنگ کے بارے میں ترجیحات کا تعین ہوچکا ہے۔ عدالت اس سے قبل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے فارمولہ بنانے کا حکم دے چکی ہے تاکہ شہریوں کومشکلات سے بچایا جاسکے ۔ جمعہ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس فیصل عرب پرمشتمل 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ