ڈی سی کورنگی کا دورۂ کاٹی، صدر دانش خان کی یقین دہانی  

113

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ڈبل چالان اور دیگر مسائل سے متعلق بلدیاتی اداروں اور کاٹی کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا 

کراچی: ڈپٹی کمشنر کورنگی قرۃ العین کا دورۂ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی)، گرین کورنگی مہم پر تبادلۂ خیال، بلدیاتی اداروں اور کاٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی کورنگی قرۃ العین نے کاٹی کا دورہ کیا، کاٹی کے صدر دانش خان، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا، سینیئر نائب صدر فراز الرحمن، نائب صدر ماہین سلمان اور سابق صدر کاٹی فرحان الرحمان نے ان کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر ڈی سی کورنگی اور کاٹی کے عہدے داران کے مابین شجر کاری مہم اور کورنگی صنعتی علاقے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ کاٹی کے صدر دانش خان نے شجر کاری مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور تیزی سے اس مہم کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ چیئرمین وسی ای او کائٹ زبیر چھایا نے ڈی سی کورنگی کو صنعتی علاقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی جانب سے ایک ہی طرح کے چالان موصول رہے ہیں

علاوہ ازیں سڑکوں کے کنارے سالڈ ویسٹ پھینکے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ اس موقع پر فٹ پاتھ پر پارکنگ اور بلدیاتی امور سے متعلق مسائل بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ 10اکتوبر کو کے ایم سی، ڈی ایم سی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت متعلقہ بلدیاتی اداروں اور کاٹی کے عہدے داران کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں تمام مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور اقدامات زیر غور آئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com