حکومت مدارس کا نصاب اسکولوں میں پڑھانا چاہتی ہے ‘ شفقت محمود

45

لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت مدارس کا نصاب اسکولوں میں پڑھانا چاہتی ہے ‘ تحریک انصاف پر ختم نبوت قانون ختم کرنے کی کوشش کا الزام محض پروپیگنڈا ہے۔ اتوار کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذہبی رہنما قاری زوار بہادر سے ایک ملاقات میں کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے قاری زوار بہادر پر واضح کیا کہ حکومت کا دینی مدارس کا نصاب تعلیم بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ دینی مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب عام اسکولوں میں بھی پڑھایا جائے ‘ حکومت پر ختم نبوت کا قانون ختم کرنے کی کوشش کا الزام محض پروپیگنڈا ہے‘ حکومت اس حوالے سے سوچ بھی نہیں سکتی جس کا ثبوت یہ ہے کہ حکومت گستاخانہ خاکوں کے خلاف کھڑی رہی اور ہالینڈ کی حکومت پر دباؤ ڈالتی رہی جس کے باعث ہالینڈ کی حکومت کو منعقد کیے جانے والے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو منسوخ کرنا پڑا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ