صحت مند افراد منزل حاصل کرتے ہیں‘ محمد مناف

72

نیلاٹ میں دوسرے دن میجر (ر) محمد مناف نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کی منازل پانے کے لیے ہم اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہیں گھومنے جاتے ہیں تو مختلف طریقوں سے سوچتے ہیں، لکھتے ہیں۔ لیکن زندگی گزارنے کے لیے کوئی تحریری منصوبہ بندی نہیں کرتے۔ کتابیں پڑھنے والے ہی اپنی معلومات اور قابلیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔ دنیا میں مسلسل تبدیلیاں آرہی ہیں۔ اب آٹومیشن کا دور آگیا ہے، کاروبار بھی آن لائن شروع ہوگئے ہیں، اپنی قابلیت، صلاحیت اور عقل کا بھرپور استعمال کریں، جو کام کرنا ہے کرگزریں۔ زیادہ
سوچنے سے وقت خراب ہوتا ہے جس کی وجہ سے کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قلم کے ذریعے علم سکھایا اور مسلمانوں کو غور و فکر کی دعوت دی۔ موجودہ دور میں چینلز دماغوں میں گند بھر رہے ہیں، ہم دماغی طور پر معذور ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ترقی اور منزل حاصل کرنے کے لیے لکھ کر منصوبہ بندی کریں۔ مثبت رویہ اختیار کریں، ذہنی طور پر صحت مند اور خوش و خرم رہیں۔ صحت مند افراد ہی محنت سے کام کرکے منزل کو حاصل کرسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ