جاوید بلوانی پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن چیئرمین منتخب

108

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں نو منتخب عہدیداران کے انتخابات کے باضابطہ اعلان کے مطابق جاوید بلوانی، سینٹرل چیئرمین، عادل بٹ، سینئر وائس چیئرمین اورعمیر غلام محمد ، وائس چیئرمین برائے سال 2018-2019 منتخب ہو گئے۔
نو منتخب سینٹرل وائس چیئرمین عمیر غلام محمد زونل کمیٹی ساوتھ زون کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی ذمہ داری انجام دیں گے جبکہ الظاف حسین ، زونل سینئر وائس چیئرمین اوبشیر غفار ، زونل وائس چیئرمین منتخب کئے گئے ۔
پی ایچ ایم اے نارتھ زون سے نو منتخب سینٹرل سینئر وائس چیئرمین عادل بٹ زونل کمیٹی نارتھ زون کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی ذمہ داری انجام دیں گے جبکہ کاشف ضیا ، زونل سینئر وائس چیئرمین اورمحمدسروت کپور ، زونل وائس چیئرمین منتخب کئے گئے ۔
اس موقع پرنو منتخب سینٹرل چیئرمین جاوید بلوانی نے اپنے خطاب نو منتخب عہدیداران و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپی ایچ ایم اے کے بنیادی اغراض و مقاصد میں ایکسپورٹ کا فروغ سرفہرست ہے جو ملک اور اس کی معیشت ترقی کا اہم محرک ہے۔ انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے مسائل اور معاملات کو احسن طریقے سے حل کریں گے اورپاکستان کی ویلیوایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کو بڑھانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ اس ضمن میں انھوں نے نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے اپنی مدت مکمل کرنے والے چیئر مین، دیگرعہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ایسوسی ایشن معاملات کو مزید احسن طریقے سے چلانے اور ایسو سی ایشن کے اغراض و مقاصد کو آگے بڑھانے کی عزم کا اظہار کیا۔ سابق چیئرمین طارق منیر نے الواعی خطاب میں جنرل باڈی ممبران کی ایسوسی ایشن کی سالانہ کارکردگی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پورا سال پی ایچ ایم اے حکومت کے ساتھ فعال روابط برقراررکھے اور متعلقہ معاملات پر حکومت کو ایسوسی ایشن کی طرف سے تجاویز دی گئیں اور مراسلے ارسال کئے گے۔اس موقع پر عرفان باوانی، بابر خان جبار گاجیانی اور دیگر اراکین ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی اظہار خیال کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com