بلال صدیقی کے انتقال پر اظہار تعزیت

70

 

جدہ میں پاکستانی برادری کی معروف شخصیت بلال احمد صدیقی گزشتہ ہفتے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔ جمعہ کے روز نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین الرحمہ قبرستان حئی الفیحا میں کردی گئی۔ ان کی عمر 42سال تھی اور وہ ا براہیم الجاسم ٹریڈنگ کمپنی جدہ میں 16برس سے سیلز ایگزیکٹو کے عہدے پر کام کررہے تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا عمر 12سال، 2بیٹاں 11سال اور 7سال کو سوگوار چھوڑا ہے۔ بلال احمد صدیقی کے انتقال پر کمیونٹی کی معروف شخصیت چودھری محمد ایوب، سید تیمور، امیر محمد خان، شاہد نعیم، جمیل راٹھور ، اسرار خان، سید مسرت خلیل، اسد اکرم، زکیر بھٹی ، خالد چیمہ اوردیگر نے اہل خانہ سے ا ظہار تعزیت او ر قارئین سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ