عثمان احمد سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کراچی کےچیئرمین منتخب

176

کراچی :پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ہر سال کی طرح امسال بھی ٹریڈ آرگنائزیشن رولز2013 کے مطابق عمل میں لائے گئے جس میں ممبران منیجنگ کمیٹی اور عہدیداران کا انتخاب برائے سال 2018-2019ء عمل میں آیا۔ایسوسی ایشن عہدیداران کے سالانہ انتخابات میں عثمان احمد، نیاز سوپ فیکٹری

کراچی بحیثیت چیئرمین، شہزاد مشتاق پراچہ، پراچہ سوپ اینڈ کیمیکل انڈسٹریز (پراےؤیٹ) لمیٹیڈ،فیصل آباد بحیثیت سینئر وائس چیئرمین اوروسیم اختر، یونین سوپ فیکٹری، ساہیوال بحیثیت وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ 6 ممبران منیجنگ کمیٹی بھی بلامقابلہ منتخب قرار پائے۔ سید انور سہیل رضوی، عثمان احمد، وسیم اختر، شہزاد مشتاق پراچہ، محمد علی ضیاء اور ظفر محمودبھی بلامقابلہ منتخب ہوچُکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com