کراچی اور حیدرآباد میں پھر مردم شماری کا مطالبہ

19

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کراچی اور حیدرآباد میں دوبارہ مردم شماری کا مطالب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ اہالیان کراچی اور حیدرآباد کیلیے وزیراعظم عمران خان کا سب سے بڑا تحفہ یہاں کے کم گنے گئے 70 لاکھ افراد کو مردم شماری میں شامل کرانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کراچی اور حیدرآباد کی مردم شماری کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ مردم شماری کے احکامات جاری کریں کیونکہ پوری قوم کو اس سنگین مسئلے کے حل کیلیے ان سے امیدیں وابستہ ہیں۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ ان افراد کو مردم شماری میں شامل کرائے بغیر کراچی اپنی پوری افادیت کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا نہیں کر پائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.