اسلامی جمعیت طلبہ کی مہم’’عزم عالیشان۔ہمارا پاکستان ‘‘ کا آغاز

86

لاہور(نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں ’’عزم عالیشان ۔ہمارا پاکستان ‘‘کے عنوان سے مہم کا باقاعدہ آغازکردیاگیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات راناعثمان کے مطابق مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے اس مہم کا افتتاح کیا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ مہم کا مقصد ملکی تعمیر و ترقی کے لیے نوجوانوں کو عملی اقدامات کے لیے تیار کرنا ہے ۔ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو بتایاجائیگا کہ ملک کی ترقی میں ان کا کردار کتنی اہمیت
کا حامل ہے۔ اس مہم کے ذریعے ملک بھر کی جامعات اور کالجز میں ہفتہ والدین، ہفتہ اساتذہ جیسی سرگرمیوں سے طلبہ کو روشناس کرایا جائے گا۔ 6 ماہ کی مہم کے دوران ملک بھر سے 50 ہزار باصلاحیت طلبہ و طالبات کوانعامات دیے جائیں گے۔ ملک میں بدعنوانی، بے روزگاری ،اخلاقی پستی اور مغربی کلچر کی روک تھام کے لیے علمی و عملی سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔ مختلف فورمز اور سیمینارز کے تحت ملک کی علمی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کو تنظیم کا حصہ بنایا جائے گا۔کمپیئن کو مکمل کرنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی۔
ہمارا پاکستان

Print Friendly, PDF & Email
حصہ