پرویز خٹک کی2 خالی نشستوں پر اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

89

نوشہرہ کینٹ (آن لائن ) نوشہرہ میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی خالی کی گئی 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا۔ متحدہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کا مقابلے کرنے کے لیے دونوں صوبائی اسمبلی کی نشستیں عوامی نیشنل پارٹی کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تمام اپوزیشن جماعتوں اور آزاد امیدواران نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ پی کے61 نوشہرہI میں تحریک انصاف کے ابراہیم خٹک کا مقابلہ متحدہ اپوزیشن کے
امیدوار نور عالم خان ایڈوکیٹ کے ساتھ ہوگا۔ جبکہ پی کے 64 نوشہرہ IV میں پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کا مقابلہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شاہد خٹک کے ساتھ ہوگا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہیں‘میری خواہش تھی کہ میں تمام جماعتوں کو اکٹھے ایک بار شکست دوں‘ شکست ان کا مقدر ہے‘ عوام باشعور ہیں اور تحریک انصاف کی تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ متفق ہیں۔
پرویز خٹک

Print Friendly, PDF & Email
حصہ