رہزنوں نے وارداتوں میں سب مشین گن استعمال کرناشروع کردی

35

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سب مشین گن کے زور پر ڈکیتی کی وارداتوں نے پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے ۔ کرچی میں سرگرم جرائم پیشہ گروہ ڈکیتی کی کارروائیوں کے نت نئے انداز اپنانے لگے ہیں اور سب مشین گن (ایس ایم جی) سمیت جدید اسلحے کے زور پر معصوم شہریوں کو لوٹنا ایک معمول بن گیا ہے۔گزشتہ دنوں پاک کالونی میں کمپیوٹر رپیئرنگ کی 2 دکانوں میں بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی وڈیو میں 6 ڈاکوؤں کو ہیلمٹ اور کیپ پہنے جدید اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جو کارروائی کرتے ہی فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔2 روز قبل نیو کراچی میں بھی ایس ایم جی بردار ڈکیت گروپ کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔جدید مشین گنوں کی آسانی سے دستیابی اور ڈکیتی جیسی وارداتوں میں آزادانہ استعمال پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دوسری طرف تفتیشی ادارے اس پہلو پر بھی غور کر رہے ہیں کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا یہ جدید اسلحہ اصلی ہے یا لوگوں پر خوف طاری کرنے کے لیے کھلونا بندوقوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
جدید اسلحہ پرواردات

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.