پی ایس او کرپشن کیس، نیب نے ریفرنس دائر کرنے کیلیے مہلت طلب کرلی

47

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس او میں 63ارب کی کرپشن کامعاملہ، نیب حکام نے ریفرنس دائر کرنے کے لیے ایک بار پھر مہلت طلب کرلی۔ احتساب عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں نیب حکام کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں تاحال تفتیش مکمل نہیں ہوئی، ریفرنس دائر کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے، عدالت نے نیب حکام کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی۔ ملزمان میں سابق جنرل منیجر پی ایس او سید ذوالفقار علی جعفری اور سینئر جنرل منیجر پی ایس او سید نذر علی زیدی شامل ہیں۔ ملزم سید ذوالفقار علی جعفری کو اسلام آباداور نذر علی زیدی کو گلگت بلتستان سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان پر قومی خزانے کو 63 ارب سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ