کارکنان انتخابی نتائج سے مایوس نہ ہوں، ضرور کامیاب ہونگے، بلاول

24

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے پارٹی عہدیداروں کو انتخابی دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی تفصیلات پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کردی، پارٹی عہدیداروں کو کہا گیا ہے کہ زیادہ توجہ تنظیم سازی اور پارٹی کی ممبرشپ بڑھانے پر دیتے ہوئے عوام تک پارٹی کا منشور اور نکتہ نظر پہنچائیں، کارکن انتخابی نتائج سے مایوس نہ ہوں، کارکن میری طاقت ہیں
کارکنوں کی محنت اور جدوجہد سے پارٹی ضرور کامیاب ہوگی۔ بدھ کے روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی سٹی اسلام آباد کے افتخار شہزادہ، اظہر خان اور محمد علی سبزواری پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو افتخار شہزادہ نے اسلام آباد کے حلقہ NA-53 کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ بلاول زرداری نے وفد کو ہدایت کی کہ وہ گزشتہ انتخابات کے دوران ہونے والی دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے پارٹی سیکرٹریٹ میں تفصیلات جمع کرائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ