آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ‘بھارتی ٹیم بدترین شکست کے باوجود نمبر ون

64

دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارت پہلے جبکہ پاکستان کی سا تویں پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کوشرمناک شکست کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جار ی کر دی جس کے مطابق ٹاپ 10ٹیموں میں بھارت 115پوائنٹس کے ساتھ پہلے ساوتھ افریقا اور آسٹریلیا 106پوائنٹس کے ساتھ دوسرے تیسرے جبکہ سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے چوتھی پوزیشن چھین لی،انگلینڈ 105کے ساتھ چوتھے جبکہ102پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔سری لنکن ٹیم 97پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ پاکستان ٹیم 88پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے،ویسٹ انڈیز 77،بنگلا دیش67جبکہ زمبابوے 2پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب آٹھویں،نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب پلیئرز رینکنگ میں سابق برطانوی کپتان اور اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک نے اپنے آخری انٹر نیشنل میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 10ویں بہترین بلے باز کی حیثیت سے کیریئر کا اختتام کیا ہے ۔ برطانوی ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے اوول ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 125رنز اسکور کرکے پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے جب کہ جوز بٹلر نے 32ویں سے 23اور آل راؤنڈر معین علی نے 48ویں سے43ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے سیریز کا آغاز اور اختتام بہترین ٹیسٹ بولر کی حیثیت سے کیا اور لارڈز ٹیسٹ کے بعد انہوں نے 900پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا ، جیمز اینڈرسن نے892پوائنٹس کے ساتھ سیریز کا آغاز کیا تھا اور اختتام899پوائنٹس کے ساتھ کیا ہے ،بولنگ رینکنگ میں ترقی پانے والے دیگر کھلاڑیوں میں بین اسٹوکس 28ویں سے 27ویں پوزیشن،عادل رشید50ویں سے44ویں پوزیشن‘اور سیم کیرن55ویں سے1 5ویں پوزیشن شامل ہیں جنہوں نے میچ میں 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ