پاک بھارت عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے سیریز ہونی چاہیے‘یونس خان

77

کوئٹہ(جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انہی ممالک کے عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے باقاعدہ سیریز ہونی چاہیے۔میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کرکٹ کی بات کرتے ہیں، اب ہمیں یہ بھی واضح کرنا ہے دونوں ممالک کے درمیان سیریز کیسی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے پاکستان ٹیم میں بہت بہتری آئی ہے، اور اس کی وجہ سے بہترین کھلاڑی بھی ٹیم کو ملے ہیں۔ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کانٹے کا مقابلہ ہوگا، اس میں جو ٹیم بہتر کھیلے گی اسے فائدہ ہوگا۔ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ا ن کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیم کے ساتھ ساتھ اور بھی دیگر تعمیرات ہونی چاہیءں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ